پاکستان امپائر علیم ڈار کے بیٹے بے ایمانی کرتے پکڑے گئے

Ijaz Muhammad محمد اعجاز جمعہ 29 اپریل 2016 21:44

پاکستان امپائر علیم ڈار کے بیٹے بے ایمانی کرتے پکڑے گئے

گلاسگو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔29اپریل 2016ء ) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی امپائر علیم ڈار کے بیٹوں کے بے ایمانی سکاٹ لینڈ کے کرکٹ کلب کلمارنوک کو لے ڈوبی، سکاٹ لینڈ میں پیداہونے کا جھوٹ بولنے والے دونوں کھلاڑیوں کے کلب کو ڈویژن ون سے ڈویژن ٹو میں بھیج دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستانی امپائر علیم ڈارکے بیٹوں علی اور حسن ڈار نے کلمارنوک کرکٹ کلب میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے یہ دعوی کیا کہ وہ سکاٹ لینڈ میں پیدا ہوئے ہیں اور عمر مصطفی اور صالح مصطفی کے فرضی نام سے رجسٹر ہوئے جس نے ان کے لیے کلب میں کھیلنے کی راہ خود بخود ہموار کردی ۔

47سالہ علیم ڈار گزشتہ سال خود بھی اپنے بیٹوں کا میچ دیکھنے کے لیے سکاٹ لینڈ آئے ،ایک رپورٹ کے مطابق علیم ڈا ر کا ممکنہ طور پر کہنا تھا کہ وہ ایک کزن اور بھتیجے کا میچ دیکھنے یہاں آئے ہیں ۔ ویسٹرن ڈسٹرکٹ کرکٹ یونین نے علیم ڈار کے بیٹوں کا پول کھلنے کے بعد کلمارنوک کرکٹ کلب کے اس سیزن میں لیے گئے تمام پوائنٹس ختم کرکے اسے لیگ کی ڈویژن ٹو میں دھکیل دیا ۔

وقت اشاعت : 29/04/2016 - 21:44:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :