فیصل آباد ،پاکستان کپ کے میچ میں پنجاب نے سندھ کوشکست دیکرفائنل میں جگہ بنالی

فائنل کل اقبال سٹیڈیم میں خیبرپختونخواہ اورپنجاب کے درمیان ہوگا

جمعہ 29 اپریل 2016 22:38

فیصل آباد ،پاکستان کپ کے میچ میں پنجاب نے سندھ کوشکست دیکرفائنل میں جگہ بنالی

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 اپریل۔2016ء) پاکستان کپ کے میچ میں پنجاب نے سندھ کوشکست دیکرفائنل میں جگہ بنالی ،فائنل یکم مئی کواقبال سٹیڈیم فیصل آبادمیں کھیلاجائیگا،فائنل خیبرپختونخواہ اورپنجاب کے درمیان ہوگا۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق اقبال سٹیڈیم فیصل آبادمیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام مایہ نازکھلاڑیوں نے شرکت کی ،اس دوران ملک بھرکی پانچ ٹیموں نے حصہ لیا،جن میں پنجاب ،سندھ خیبرپختونخواہ ،بلوچستان اور اسلام آبادشامل تھیں ۔

آج فائنل کیلئے سندھ اورپنجاب کے درمیان مقابلہ ہوا،سندھ پہلے کھیلتے ہوئے 50اوورزمیں 158 کا ٹارگٹ دیاجوکہ پنجاب نے 35اوورزمیں مکمل کرناتھاجوکہ 27اوورزمیں مکمل کرلیااس دوران اب یکم مئی اتوارکوفائنل پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے درمیان ہوگا۔اس موقع پرکرکٹ بورڈکی تمام انتظامیہ جس میں چیئرمین کرکٹ کنٹرول بورڈشہریارخان ،نجم سیٹھی اور وزیر پانی وبجلی عابدشیرعلی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوں گے

وقت اشاعت : 29/04/2016 - 22:38:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :