ہانگ کانگ کی کرکٹ ٹیم رواں سال آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ کا دورہ کرے گی

ہفتہ 30 اپریل 2016 11:10

ہانگ کانگ کی کرکٹ ٹیم رواں سال آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ کا دورہ کرے گی

ہانگ کانگ ۔ 30 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 اپریل۔2016ء) ہانگ کانگ کی کرکٹ ٹیم رواں سال آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ کا دورہ کرے گی۔

(جاری ہے)

ہانگ کانگ کی ٹیم اگست میں آئرلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ انٹرکانٹینینٹل چار روزہ میچ کے علاوہ دو ٹی 20 کھیلے گی، چار روہ میچ 30 اگست سے 2 ستمبر تک بیلفاسٹ میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 5 ستمبر اور دوسرا 6 ستمبر کو کھیلا جائے گا ۔ اس کے بعد ہانگ کانگ کی ٹیم سکاٹ لینڈ جائے گی جہاں وہ دو ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی، پہلا ون ڈے 8 ستمبر اور دوسرا 10 ستمبر کو ایڈنبرا میں کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 30/04/2016 - 11:10:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :