شہرہ آفاق فٹبالر لیونل میسی کا مداح افغان بچہ پاکستان پہنچ گیا

اتوار 1 مئی 2016 20:22

شہرہ آفاق فٹبالر لیونل میسی کا مداح افغان بچہ پاکستان پہنچ گیا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار یکم مئی ۔2016ء ) شہرہ آفاق فٹبالر لیونل میسی کا افغان مداح اپنے والدین کے ہمراہ پاکستان پہنچ گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ”پلاسٹک میسی “ کے نام سے مشہور ہونے والے مرتضی احمد ی اپنے والدین کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اس وقت بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں مقیم ہیں، شہرت حاصل کرنے کے بعد مرتضی کو افغانستان میں جان کا خطرہ لاحق ہوگیا تھا جس کے بعد وہ اپنے والدین کے ہمراہ پاکستان منتقل ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ مرتضی احمدی نے پلاسٹک سے بنی میسی کی 10نمبر شرٹ پہن کر عالمی سطح پر شہرت حاصل کی تھی جس کے بعد میسی نے انہیں اپنی دستخط شدہ شرٹ بھی بھیجی تھی اور افغان فٹبال فیڈریشن نے مرتضی کی میسی سے ملاقات کروانے کا وعدہ بھی کیا تھا تاہم اس میں مزید کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی تھی۔

وقت اشاعت : 01/05/2016 - 20:22:39