ویسٹ انڈیز رواں برس جولائی اگست میں بھارت کے خلاف چار ٹیسٹ کرکٹ میچوں کی سیریز کی میزبانی کریگا

منگل 3 مئی 2016 12:07

کنگسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) ویسٹ انڈیز رواں برس جولائی اگست میں بھارت کے خلاف چار ٹیسٹ کرکٹ میچوں کی سیریز کی میزبانی کریگا۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ (ڈبلیو آئی سی بی) کی طرف سے اس اعلان کے بعد دونوں ممالک کے درمیان باہمی سیریز کے حوالے سے جو غیریقینی صورت حال تھی وہ بھی ختم ہو گئی ‘ 2014ء میں ویسٹ انڈین ٹیم بورڈ کے ساتھ مالی معاوضوں کے تنازع کی وجہ سے دورہ بھارت ادھورا چھوڑ کر وطن واپس چلی گئی تھی جس کے بعد بھارتی بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے ساتھ باہمی سیریز کھیلنے پر پابندی عائد کر دی تھی تاہم رواں برس بھارت نے پابندی واپس اٹھا لی تھی۔

ڈبلیو آئی سی بی کے صدر ڈیو کیمرون نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سیریز کے مقامات کی کنفرمیشن کا انتظار ہے جس کے بعد ہم سیریز کے شیڈول کا اعلان کریں گے جو کہ جولائی اور اگست میں کھیلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے یہ سیریز کیریبین پریمیئر لیگ سے متصادم ہو گی لیکن ہمارے پاس ٹیسٹ سیریز کے انعقاد کے حوالے سے اور کوئی چوائس نہیں بچی، بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے والے سی پی ایل کا حصہ نہیں ہوں گے۔

وقت اشاعت : 03/05/2016 - 12:07:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :