ویسٹ انڈین کھلاڑی ٹی وی پر دکھنے کے میعار پر سلیکٹ ہوتے ہیں

منگل 3 مئی 2016 16:56

ویسٹ انڈین کھلاڑی ٹی وی پر دکھنے کے میعار پر سلیکٹ ہوتے ہیں

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 3مئی ۔2016ء ) سابق ویسٹ انڈین فاسٹ باؤلر روی رامپال کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں ویسٹ انڈین سلیکٹرز کھلاڑیو ں کی پرفارمنس سے زیادہ اس بنیاد پر پلیئر چنتے ہیں کہ وہ ٹی وی پر کیسا دکھتا ہے ۔

(جاری ہے)

کولپاک پلیئر کی حیثیت سے سرے کاؤنٹی کی نمائندگی کرنے والے روی رامپال کا کہنا تھا کہ وہ 2014ء میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتے تھے تاہم حیران کن طور پر انکا کنٹریکٹ واپس لے لیا گیا اور پھر انہیں ورلڈ کپ 2015ء کے لیے بھی سکواڈ میں شامل نہ کیا گیا ،درحقیقت مجھے سارا سال نظر انداز کیا گیا ۔ رامپال کے خیال میں کلائیو لائیڈ کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی کھلاڑیوں کی پرفارمنس سے زیاد ہ اس بات پر سلیکشن کرتی ہے کہ وہ پلیئر ٹی وی پر کیسا دکھتا ہے ۔

وقت اشاعت : 03/05/2016 - 16:56:34