عمر اکمل ،احمد شہزاد اپنی کرکٹ پر توجہ دیں:شاہد آفریدی

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 3 مئی 2016 21:48

عمر اکمل ،احمد شہزاد اپنی کرکٹ پر توجہ دیں:شاہد آفریدی

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 3مئی ۔2016ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ڈسپلنری مسائل کے سبب دورہ انگلینڈ سے باہر کیے جانے والے احمد شہزاد اور عمر اکمل کو کرکٹ پر توجہ دینے کا مشورہ دے ڈالا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ٹیم سے باہر کیے جانے کی وجوہات سے لاعلم ہیں تاہم اگر اس کی وجہ ڈسپلن تھی تو انہیں اس پر سخت محنت کرتے ہوئے اپنی کرکٹ بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہیے ، وہ بھی یہی سمجھتے ہیں کہ ڈسپلن پر سمجھوتا نہیں ہونا چاہیئے ،یہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا وقت ہے۔

مایہ نا ز آل راؤنڈر کا مزید کہنا تھا نچلی سطح پر توجہ نہ ہونے کے سبب ملکی کرکٹ کو نقصان ہورہا ہے اور پی سی بی کو اب گراس روٹ لیول پر توجہ دینا ہوگی۔ملک میں ٹیلنٹ کے فقدان سے پریشان آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت کسی نوجوان کرکٹر کا نام وثوق سے نہیں لے سکتے،بورڈ کو سکول کرکٹ پر توجہ دینا ہوگی ۔ یاد رہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دورہ انگلینڈ کے لیے ڈسپلن کے مسائل کے سبب عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ٹیم میں شامل نہیں کیا تھا جب کہ آفریدی کو بھی نوجوانوں کو موقع دینے کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

وقت اشاعت : 03/05/2016 - 21:48:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :