عارف صدیقی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ‘رائزنگ اسٹار سیمی فائنل میں پہنچ گئی،الیون اسٹار کو 3وکٹوں سے شکست‘

منگل 3 مئی 2016 22:01

عارف صدیقی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ‘رائزنگ اسٹار سیمی فائنل میں پہنچ گئی،الیون اسٹار کو 3وکٹوں سے شکست‘

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) پنجاب سی سی ، کے سی سی اے زون4کے زیر اہتمام جاری عارف صدیقی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں رائزنگ اسٹار نے الیون اسٹار کو 3وکٹوں سے قابو کرکے سیمی فائنل میں اپنی نشست کو محفوظ بنالیا۔شاہد خان کی 96رنز کی جارحانہ اننگز ۔ خرم تاج او رآصف محمود کی نصف سنچریاں اور محمد ناصر کی 5وکٹیں کارگر ثابت نہ ہوسکیں۔

(جاری ہے)

پنجاب سی سی گراؤنڈ پر الیون اسٹار نے پہلے بیتنگ کرنے کا فیصلہ کیااور مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں پر 212رنز کا بھاری بھرکم مجموعہ اپنے نام کیا۔ خرم تاج نے 8چوکوں کی مدد سے 82رنز ، آصف محمود نے 52رنز اور ایس ایم ندیم نے 25رنز کی عمدہ باری کھیلیں۔ بدرالحسن نے 35رنز پر 3، اعجاز ہاشمی نے 20رنز اور یکزان راجپوت نے 39رنز پر 2,2کھلاڑیوں کو کریز چھوڑنے پر مجبور کیا۔رائزنگ اسٹار نے 19.3اوورز میں مشکل ہدف 7وکٹوں پر حاصل کرکے سیمی فائنل کا ٹکٹ حاصل کرلیا۔ شاہد خان میچ کے ہیرو تھے جنہوں نے 11بار گیند کو باؤنڈ ری لائن کراس کراکے اپنے کھاتے میں 96رنز درج کرائے۔عمر توصیف نے 6چوکے لگا کر 30رنز بنائے۔ لیفٹ آرم لیگ اسپنر محمد ناصر نے 20رنز پر 5کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔

وقت اشاعت : 03/05/2016 - 22:01:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :