تیسرا ایشیا کبڈی کپ، روایتی حریف پاکستان اوربھارت کی ٹیمیں (کل) مدمقابل ہونگی

دیگر میچوں میں نیپال اورسری لنکا جبکہ افغانستان اور ایران کی ٹیموں میں مقابلہ ہوگا

جمعرات 5 مئی 2016 17:38

تیسرا ایشیا کبڈی کپ، روایتی حریف پاکستان اوربھارت کی ٹیمیں (کل) مدمقابل ہونگی

واہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء) تیسرے ایشیا کبڈی کپ کے آخری روز(کل)جمعہ کو روایتی حریف پاکستان اوربھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی،جبکہ دیگر میچوں میں نیپال اورسری لنکا،افغانستان اور ایران کی ٹیموں میں مقابلہ ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ میں جاری تیسرے سرکل ایشیا کبڈی کپ کے آخری روز تین میچ کھیلے جائیں گے،پیلے میچ میں افغانستان اور ایران کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی جبکہ دوسرا میچ نیپال اورسری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا،آخری روز فیصلہ کن معارکے کے لئے روایتی حریف پاکستان اوربھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔

وقت اشاعت : 05/05/2016 - 17:38:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :