اوول کیس کی سماعت کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکیل احمد حسین لندن پہنچ گئے

پیر 25 ستمبر 2006 12:24

اوول کیس کی سماعت کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکیل احمد حسین لندن پہنچ گئے
لندن (اُردو پوائنٹ آن لائن، 25ستمبر 2006) اوول کیس کی سماعت کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکیل احمد حسین لندن پہنچ گئے ہیں ۔بدھ کے روز لندن میں ہونے والی ضابطہ اخلاق کیس کی سماعت آئی سی سی کے چیف ریفری رنجن مدوگالے کریں گے جن کی معاونت کے لئے آئی سی سی کے وکیل ڈیوڈ پینک موجود ہوں گے۔انضمام الحق کے ساتھ انگلش وکیل مارک گے بھی سماعت میں شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

کوچ باب وولمر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان بھی سماعت کے دوران لندن میں موجود ہوں گے ۔پاکستانی بولر عمر گل اور دانش کنیریا کے تحریری بیانات سماعت کے دوران پیش کئے جائیں گے۔دیگر گواہوں میں انگلینڈ کے سابق اوپنر جیف بوائے کاٹ ،سابق امپائر جان ہمیشائر اور ٹی وی انالسٹ سائمن ہیوز کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔پچھلے ماہ اوول میں پاکستانی ٹیم پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کیا گیا تھا جس کے بعد پاکستان ٹیم نے احتجاجاً ٹیسٹ کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔دو دن کی سماعت کے بعد جمعہ کو فیصلے کا اعلان کیا جائیگا۔
وقت اشاعت : 25/09/2006 - 12:24:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :