قومی ٹیم کا فٹنس کیمپ،شاہد آفریدی اور محمد حفیظ نے انجری کے باعث شرکت سے معذرت کرلی
گھٹنے میں تکلیف کے باعث فٹنس ٹیسٹ دینے کے قابل نہیں ، کوئی رسک نہیں لے سکتا ،شاہد آفریدی گھنٹے کے پٹھوں میں انجری ہے جس سے سو فیصد ریکوری نہیں ہوئی ،اسلئے فٹنس کیمپ میں شرکت نہیں کر سکوں گا،محمدحفیظ
اتوار 8 مئی 2016 17:52
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء) سابق ٹی ٹوینٹی کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ گھٹنے میں تکلیف کے باعث کوئی رسک نہیں لے سکتا اپنی عدم دستیابی سے متعلق پی سی بی کو آگاہ کردیا ہے،جبکہ آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بھی کیمپ میں شرکت سے معذرت کی ہے۔لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ شروع ہوگئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کی تیاری کیلئے 13 مئی سے شروع ہونے والے تربیتی کیمپ میں شاہد آفریدی ، احمد شہزاد اور عمر اکمل کو شامل نہیں کیا تھا لیکن گزشتہ روز پی سی بی نے فٹنس ٹیسٹ میں تینوں کھلاڑیوں کو طلب کرلیا تھا۔ تاہم شاہد آفریدی نے فٹنس ٹیسٹ میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔سابق ٹی ٹوینٹی کپتان شاہدآفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں نے پی سی بی کو اپنی عدم دستیابی سے متعلق آگاہ کردیا ہے، گھٹنے میں تکلیف کے باعث میں فٹنس ٹیسٹ دینے کے قابل نہیں اس لئے کوئی رسک نہیں لے سکتا۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
ویسٹ انڈیزویمنزکرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستانی ویمنزکرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، نئی کمیٹی قائم
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، جمعہ کو واحد میچ میں مانچسٹر سٹی اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت