47 ویں قومی ایتھلیٹس چمپئن شپ 2016 کا انعقاد

سہ رزہ مقابلوں میں پورے پاکستان سے14 ٹیموں نے حصہ لیا

پیر 9 مئی 2016 22:26

47 ویں قومی ایتھلیٹس چمپئن شپ 2016 کا انعقاد

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 مئی۔2016ء ) 47 ویں قومی ایتھلیٹس چمپئن شپ 2016 کا انعقاد صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہوا چمپئن شپ کے سہ رزہ مقابلوں میں پورے پاکستان سے14 ٹیموں نے حصہ لیا تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 47 قومی ایتھلیٹس چمپئن شپ 2016 کا انعقاد ہوا چمپئن شپ کے سہ روزہ مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کمانڈر سدرن کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض ، چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ، اراکین اسمبلی اور صوبائی وزراء نے شرکت کی24 سال بعد بلوچستان میں ہونیوالی 47 ویں ایتھلیٹس چمپئن شپ 2016 میں14 ٹیموں کے ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں خواتین بھی شامل ہے چمپئن شپ کے44 کھیلوں میں پاکستان کے چاروں صوبوں سمیت فاٹا،گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، اسلام آباد،پاکستان آرمی،پاکستان ائیر پورس، پاکستان ریلوے ، واپڈا اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیموں نے حصہ لیا چمپئن شپ میں23 کھیل مرد کھلاڑیوں جبکہ21 کھیل خواتین کھلاڑیوں کیلئے مقرر کئے گئے۔

وقت اشاعت : 09/05/2016 - 22:26:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :