ڈیل سٹین ہماری نسل کے بہترین باﺅلر ہیں :سٹورٹ براڈ

muhammad ali محمد علی جمعہ 13 مئی 2016 20:45

ڈیل سٹین ہماری نسل کے بہترین باﺅلر ہیں :سٹورٹ براڈ

حیدر آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 13مئی ۔2016ء) برطانوی فاسٹ باﺅلر سٹورٹ براڈ کا کہنا کہ جنوبی افریقی تیز گیند باز ڈیل سٹین ان کی نسل کے بہترین باﺅلر ہیں ۔ حال ہی میں آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر1 باﺅلر کا اعزاز اپنے نام کرنے والے سٹورٹ براڈ کا کہنا تھا کہ وہ محض رینکنگ کی بنیاد پر کبھی یہ دعوی نہیں کریں گے کہ وہ ڈیل سٹین سے زیادہ بہترین باﺅلر ہیں ،وہ پہلے بھی یہ بات کہ چکے ہیں کہ ڈیل سٹین ان کی نسل کے بہترین باﺅلر ہیں ۔

(جاری ہے)

براڈ کا مزید کہنا تھا کہ حالانکہ اس وقت سٹین اپنی بہترین فارم میں نہیں ہیں لیکن اس سے قبل بھی جب ان کا کیریئر ختم ہونے کی باتیں کی گئیں تو انہوں نے اپنی پرفارمنس سے ناقدین کو خاموش کردیا ۔ 29سالہ برطانوی فاسٹ باﺅلر سٹور ٹ براڈ اب تک 91ٹیسٹ میچز میں 28.66کی اوسط سے 333شکار کرچکے ہیں جبکہ ڈیل سٹین نے اب تک 82ٹیسٹ میچز میں 22.53کی اوسط سے 406وکٹیں حاصل کررکھی ہیں اور انکی فی وکٹ ٹیسٹ اوسط شین وارن ، وسیم اکرم اور وقار یونس جیسے عظیم گیند بازوں سے بھی زیادہ بہترین ہے۔

وقت اشاعت : 13/05/2016 - 20:45:03