کرس گیل نے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کی حمایت کردی

ہفتہ 14 مئی 2016 12:52

کرس گیل نے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کی حمایت کردی

بنگلور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مئی۔2016ء)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کی حمایت کرتے ہوئے اس طرز کرکٹ کی مقبولیت کے لیے خوش کن قدم قرار دیا ہے۔کرکٹ کی تاریخ میں پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان گزشتہ سال کے اواخر میں کھیلا گیا تھا جہاں ایک لاکھ سے زیادہ مداحوں نے میدان کا رخ کیا تھا۔

(جاری ہے)

انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کرنے والے مایہ ناز بلے باز نے بنگلور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 'یہ مداحوں کے لیے مختلف ہوگا لیکن میں نہیں سمجھتا کہ یہ تصور شروع کیوں نہیں کیا جاسکتا اور یہ مختصر طرز کرکٹ کی طرح مقبول ہوگا یہ قدم ٹیسٹ کرکٹ کو مزید مقبول کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم رواں سال اکتوبر میں پاکستان کے خلاف سیریز کھیلے گی اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک ٹیسٹ میچ ڈے اینڈ نائٹ کھیلنے کی تجویز دی ہے۔

وقت اشاعت : 14/05/2016 - 12:52:32