ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے باؤلنگ کوچ تبدیل کردیا

عظیم باؤلر کرٹلی امبروز کو ہٹا کر روڈریک ایسٹویک کو باؤلنگ کوچ مقرر کردیا گیا

ہفتہ 14 مئی 2016 18:36

سینٹ جونز،(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مئی۔2016ء) ویسٹ انڈیز کے عظیم کھلاڑی کرٹلی امبروز کو تبدیل کرکے روڈریک ایسٹویک کو ویسٹ انڈیز کی ٹیم کا باؤلنگ مشیر مقرر کیا گیا ہے ، اس کا اعلان ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایسٹویک نے ،جو کہ بارباڈوس پرائیڈ کا باؤلنگ کوچ ہے، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف سہ ملکی ایک روزہ سیریز کے موقع پر ویسٹ انڈیز کی ٹیکنیکل ٹیم میں شمولیت اختیار کی ہے۔ویسٹ انڈیز کے سابق اے بین الاقوامی کھلاڑی ایسٹویک آئندہ ہفتے کی جمعرات کو ویسٹ انڈیز کے کیمپ میں شمولیت اختیار کریں گے ۔امبروز کی ٹیم کے ساتھ آخری وابستگی مارچ اور اپریل میں انڈیا میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران تھی۔ ۔

وقت اشاعت : 14/05/2016 - 18:36:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :