بارسلونا کی ٹیم 24 ویں مرتبہ اسپینش فٹ بال چیمپین بن گئی

اتوار 15 مئی 2016 14:54

بارسلونا کی ٹیم 24 ویں مرتبہ اسپینش فٹ بال چیمپین بن گئی

بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مئی۔2016ء) بارسلونا کی ٹیم 24ویں مرتبہ سپینش فٹ بال چیمپین بن گئی ۔ 32 مرتبہ ٹائٹل جیتنے والی ریال میڈرڈ کی ٹیم صرف 1 پوائنٹ کے فرق کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی ۔ بارسلونا لیگ کے آخری میچ میں فتح کے لیے میدان میں اتری جہاں اسے لازم فتح درکار تھی ۔ 22ویں منٹ میں لوئس سواریز نے بارسلونا کو برتری دلائی ۔

(جاری ہے)

38ویں منٹ میں انھوں پھر گول کرڈالا، پھر 85ویں منٹ تک میچ بغیر گول کے چلتا رہا مگر ختم ہونے سے کچھ دیر پہلے سواریز نے اپنی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کرلی اور بارسلونا کو فتح بھی دلادی ۔ بارسلونا کی ٹیم صرف 1 پوائنٹ کے فرق سے سپینش لیگ کا ٹائٹل جیتی، ریال میڈرڈ کی ٹیم اپنا آخری میچ تو جیت گئی مگر 90 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہی ۔ ایٹلیٹیکو میڈرڈ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ بارسلونا نے 24ویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے، ریال میڈرڈ کی ٹیم سب سے زیادہ 32 مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہے ۔

وقت اشاعت : 15/05/2016 - 14:54:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :