مشرفی مرتضیٰ نے لسٹ اے کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا نیا ملکی ریکارڈ قائم کردیا

اتوار 15 مئی 2016 16:57

مشرفی مرتضیٰ نے لسٹ اے کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا نیا ملکی ریکارڈ قائم کردیا

فتح اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مئی۔2016ء) بنگلہ دیش کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ نے لسٹ اے کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا نیا ملکی ریکارڈ قائم کردیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شیخ جمال ڈھنمونڈی کلب کے خلاف میچ میں کالا بگن کریرا چکرا کی قیادت کرتے ہوئے کپتان مشرفی مرتضیٰ نے صرف 51 گیندوں پر پر 11 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 104 رنز بناکر تیز ترین لسٹ اے کی ملکی سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے بنگلا دیشی لسٹ اے کے مقابلوں میں ایک اننگز کے دوران سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔

میچ کے دوران مشرفی مرتضیٰ نے 35گیندوں پر 4 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے ففٹی مکمل کی جس کے بعد ان میں ایک نئی جان پڑ گئی اور انہوں نے مزید جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے اگلے 50 رنز صرف 15 گیندوں پر مکمل کرلیے۔ ۔

وقت اشاعت : 15/05/2016 - 16:57:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :