حفیظ نے ملکی ٹی وی چینلز کے خلاف پیمرامیں اپنی شکایت درج کرادی!

محمد حفیظ گزشتہ ہفتے اسلام آبادمیں پیمراحکام سے ملے اور یہ معاملہ اٹھایاکہ کچھ چینلز نے اپنی ریٹنگ بڑھانے کیلئے ان پر الزام تراشی کی، پیمرا میڈیا ڈیپارٹمنٹ

اتوار 15 مئی 2016 16:57

حفیظ نے ملکی ٹی وی چینلز کے خلاف پیمرامیں اپنی شکایت درج کرادی!

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مئی۔2016ء) قومی ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی محمد حفیظ نے ملکی ٹی وی چینلز کے خلاف پیمرامیں اپنی شکایت درج کرادی ،پیمرا نے بھی معاملے کی تحقیقات کرنے کی یقین دہانی کرادی۔پیمرامیڈیاڈیپارٹمنٹ کا کہناہے کہ محمد حفیظ گزشتہ ہفتے اسلام آبادمیں پیمراحکام سے ملے اور یہ معاملہ اٹھایاکہ کچھ چینلز نے اپنی ریٹنگ بڑھانے کیلئے ان پر الزام تراشی کی۔

اس موقع پر محمد حفیظ نے کہاکہ میں ہمیشہ پوری ایمانداری کے ساتھ اور پاکستان کے سفیر کے طورپر کھیلا ہوں مگر من گھڑت کہانیاں میرے امیج کو خراب کررہی ہیں اور اس سلسلے کو فوری روکنا چاہیے۔پیمرانے محمد حفیظ کو یقین دہانی کرادی ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کرے گا۔واضح رہے کہ محمد حفیظ رواں سال فروری میں بنگلہ دیش میں کھیلے گئے ایشیا ء کپ2016 کے دوران ران کی ہڈی کی انجری کا شکار ہوگئے تھے مگر دردکش انجکشن لگواکرکھیلتے رہے تاہم بعدازاں بھارت میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈٹی ٹونٹی کے آخری دومیچز نہیں کھیل پائے تھے۔

(جاری ہے)

آخری دونوں میچوں میں نہ کھیلنے کو پاکستانی ٹی وی چینلز نے ڈرامہ قرار دیتے ہوئے محمد حفیظ پر الزام لگایاتھا کہ وہ کپتان آفریدی کوناکام بنانے کیلئے جان بوجھ کر باہر بیٹھے تھے۔اس حوالے سے بتایاگیاہے کہ دردکے باوجود محمد حفیظ کھیلنا چاہتے تھے تاہم فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد مینجمنٹ نے انہیں باہربٹھایا کیونکہ وہ صحیح سے دوڑتک نہیں پارہے تھے۔ٹیم ذرائع کا کہناہے کہ محمد حفیظ کی انجری جعلی نہیں تھی اور نہ ہی کوئی بہانہ بنایاتھا۔ہمیں تو محمد حفیظ کے جذبے کی تعریف کرنی چاہیے کہ وہ تکلیف کے باوجود بھی کھیلتے رہے اور ورلڈ ٹی ٹونٹی کے میچز بھی کھیلنا چاہتے تھے۔ان پر جعلی انجری کا الزام لگانا سراسربہتان اور بغض وکینہ کی نشاندہی کرتا ہے۔

وقت اشاعت : 15/05/2016 - 16:57:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :