پی سی بی نے قومی ٹیم کے انگلینڈمیں 2ہفتے کا تربیتی کیمپ لگانیکی منظوری دیدی

اتوار 15 مئی 2016 18:05

پی سی بی نے قومی ٹیم کے انگلینڈمیں 2ہفتے کا تربیتی کیمپ لگانیکی منظوری دیدی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مئی ۔2016ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے دوران 2ہفتے کا تربیتی کیمپ لگانے کی منظوری دے دی ہے ۔ پی سی بی کے اعلی عہدیدا ر نے نام نہ بتانے کی شرط پر کہا کہ قومی ٹیم 14یا 15جون کو انگلینڈ کے دورے پر روانہ ہوگی جہاں وہ ہمپشائر کے روز باؤل کرکٹ گراؤنڈ میں 2ہفتے کے تربیتی کیمپ میں شرکت کرے گی۔

(جاری ہے)

مذکورہ آفیشل کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر اس تربیتی کیمپ کے لیے پی سی بی پر زور دے رہے تھے ،انضمام الحق ممکنہ طور پر ٹیم کے ساتھ جائیں گے جبکہ مکی آرتھر بھی اس مہینے کے آخر تک گرین شرٹس کو جوائن کرلیں گے ۔ پی سی بی پہلے اضافی اخراجات کے باعث ٹیم کو قبل از وقت دورے پر بھیجنے کے لیے راضی نہیں تھا تاہم انضمام الحق اور مکی آرتھر نے اس کیمپ کے فوائد گنوا کر بورڈ کو گرین سگنل دینے کیلئے راضی کیا۔قومی ٹیم اپنے دورہ انگلینڈ کا آغاز 14جولائی سے کریگی تاہم اس سے پہلے گرین شرٹس کو سمر سیٹ اور ایسکس کے خلاف 2سائیڈ میچز کھیلنے ہیں ۔

وقت اشاعت : 15/05/2016 - 18:05:26