مانچسٹر یونائیٹڈ کے سٹیڈیم سے دھماکہ خیز مواد برآمد،ناکارہ بنا دیا گیا

اتوار 15 مئی 2016 22:16

مانچسٹر یونائیٹڈ کے سٹیڈیم سے دھماکہ خیز مواد برآمد،ناکارہ بنا دیا گیا

مانچسٹر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مئی ۔2016ء )انگلش پریمئر لیگ کے کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے ہوم گراؤنڈ سے بم برآمد ہوگئے جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ سٹیڈیم میں مشتبہ پیکٹس کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس پر پولیس نے سٹیڈیم پہنچ کر اسے خالی کروالیا اور میچ ملتوی کردیا گیا جس کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ ان پیکٹس کو کنٹرولڈ دھماکوں کے ذریعے اڑا دیا ۔

برطانوی میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ اگر یہ پیکٹس میچ کے دوران پھٹ جاتے تو بڑے جانی نقصان کا اندیشہ تھا۔

وقت اشاعت : 15/05/2016 - 22:16:24