اسلام آباد انڈر17- فٹ بال ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں تین روزہ ٹرائلز شروع ہوگئے

منگل 17 مئی 2016 11:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء) اسلام آباد انڈر17- فٹ بال ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں تین روزہ ٹرائلز مہران گراؤنڈ کراچی کمپنی ، اسلام آباد میں شروع ہوگئے، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ ٹرائلز کے پہلے روز سو سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی، ٹرائلز میں یکم جون1999 ء کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی شرکت کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کا چناؤ میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا،منتخب ٹیم گلگت میں 27 مئی سے شروع ہونے والے بین الصوبائی انڈر17- فٹ با ل چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی-

وقت اشاعت : 17/05/2016 - 11:33:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :