پہلا آل کراچی سید نواب شاہ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ

منگل 17 مئی 2016 14:03

کراچی ۔ 17 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مئی۔2016ء) اُسامہ سپورٹس فٹ بال کلب اور رحیم محمڈن کے زیر اہتمام ضلع انتظامیہ کورنگی اور بلدیہ کورنگی کے تعاون سے پنجاب گراؤنڈ شاہ فیصل کالونی پر جاری پہلا آل کراچی سید نواب شاہ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں اے ون اسٹار نے مد مقابل مضبوط حریف نیشنل فائٹر کو پنالٹی ککس پر 5-4 سے شکست دے دی۔

منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق دوران کھیل مقابلہ ایک ایک گول سے برابری پر ختم ہوا۔

(جاری ہے)

اے ون اسٹار کے عرفان اور نیشنل فائٹر کے ہارون نے دوران کھیل گول اسکور کئے۔ دوسرے میچ میں ملیر کی ٹیم سالار ویلفیئر سینٹر نے ایاز الیون کیماڑی کو 5-0 کی شکست سے دوچار کر دیا۔ کھیل کی خاص بات سالار ویلفیئر سینٹر کے عبدالحلیم کا خوبصورت کھیل تھا جنہوں نے ہیٹ ٹرک کے ساتھ 3 گول سکور کئے جبکہ عامر کچھی نے 2 گول سکور کئے۔ اس موقع پر شائقین فٹ بال کے درمیان ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ملیر کے سیکریٹری شاہد تاج اور ٹورنامنٹ آرگنائزر حاجی محمد الیاس اعوان بھی موجود تھے۔ کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض سلیم شاہ، نور وہاب، پرویز خان اور میر افضل نے انجام دیئے۔

وقت اشاعت : 17/05/2016 - 14:03:32