میکس ویل بھی زخمی ہو کر آئی پی ایل سے باہر

آسٹریلین بلے باز پیٹ کے پٹھوں میں کھنچاؤ کے سبب تکلیف محسوس کر رہے ہیں ٗمیڈیا رپورٹ دورہ ویسٹ انڈیز پر روانگی سے قبل انجری سے صحتیابی کیلئے مناسب وقت فراہم کرنا ضروری سمجھتے ہیں ٗ ڈیوڈ ہیکلی

منگل 17 مئی 2016 18:17

میکس ویل بھی زخمی ہو کر آئی پی ایل سے باہر

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء) انڈین پریمئر لیگ(آئی پی ایل) میں کنگز الیون پنجاب کی نمائندگی کرنے والے گلین میکس ویل بھی انجری کا شکار کھلاڑیوں کی صف میں شامل ہو کر لیگ سے باہر ہو گئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جارحانہ بیٹنگ کیلئے شہرت رکھنے والے آسٹریلین بلے باز پیٹ کے پٹھوں میں کھنچاؤ کے سبب تکلیف محسوس کر رہے ہیں اور اسی وجہ سے احتیاطی طور پر وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

آسٹریلین ٹیم کے فزیو تھراپسٹ ڈیوڈ بیکلی نے کہا کہ یہ زیادہ سنجیدہ نوعیت کی انجری محسوس نہیں ہوتی اور ممکنہ طور پر چھ جون سے گیانا میں شروع ہونے والے دورہ ویسٹ انڈیز میں ٹیم میں حصہ ہوں گے۔آسٹریلیا کے دورہ ویسٹ انڈیز کا آغاز سہ ملکی سیریز سے ہو گا جس میں میزبان ویسٹ انڈیز کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقہ کی ٹیم بھی شریک ہو گی۔ڈیوڈ بیکلی نے کہا کہ ہم رواں ماہ کے آخر میں دورہ ویسٹ انڈیز پر روانگی سے قبل انہیں انجری سے صحتیابی کیلئے مناسب وقت فراہم کرنا ضروری سمجھتے ہیں۔

وقت اشاعت : 17/05/2016 - 18:17:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :