ویرات کوہلی نے آئی پی ایل میں ایک سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

کوہلی نے لیگ کے 12 میچوں میں ریکارڈ تین سنچریوں اور پانچ نصف سنچریوں کی مدد سے 752 رنز بنا ئے کرس گیل نے ڈی ویلیئر اور کوہلی کی کار کر دگی تعریف ٗکرکٹ کے سپرمین اور بیٹ مین قرار دیدیا

منگل 17 مئی 2016 18:24

ویرات کوہلی نے آئی پی ایل میں ایک سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء) بھارت کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف نصف سنچری کے ساتھ ہی لیگ کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی اب تک لیگ کے 12 میچوں میں ریکارڈ تین سنچریوں اور پانچ نصف سنچریوں کی مدد سے 752 رنز بنا کر ایک سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔

کوہلی نے کولکتہ کیخلاف ناقابل شکست 75 رنز کی اننگ کے دوران کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 2012 کے سیزن میں 15 میچوں میں 733 رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔زخمی انگلی کے ساتھ بیٹنگ کرنے والے بنگلور کے کپتان نے 59 رنز بنانے والے اے بی ڈی ویلیئرز کے ساتھ ناقابل شکست 115 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو نو وکٹ کی شاندار فتح سے ہمکنار کرا دیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ دو دن قبل اسی جوڑی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا عالمی ریکارڈ بناتے ہوئے 229 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی اپنی سنچریاں بھی مکمل کی تھیں۔اس ریکارڈ کے سابقہ مالک کرس گیل نے ان دونوں کھلاڑیوں کو سراہتے ہوئے کرکٹ کے سپرمین اور بیٹ مین قرار دیا۔جمیکا سے تعلق رکھنے والے جارح مزاج بلے باز نے کہا کہ یہ دونوں بیٹ مین اور سپر مین کی طرح کھیلتے ہیں، یہ دونوں اپنے کیریئر کی بہترین فارم میں ہیں۔

وقت اشاعت : 17/05/2016 - 18:24:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :