جان ٹیری کا چیلسی کے ساتھ مزید ایک سال کا معاہدہ

جمعرات 19 مئی 2016 12:27

جان ٹیری کا چیلسی کے ساتھ مزید ایک سال کا معاہدہ

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مئی۔2016ء)انگلینڈ کی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان اور انگلش پریمیئر لیگ کے کلب چیلسی کی نمائندگی کرنے والے جان ٹیری نے چیلسی کے ساتھ ایک سال کا نیا معاہدہ کیا ہے۔ لیسٹر کے خلاف لیگ کے آخری میچ کے بعد 35 سالہ جان ٹیری نے جذباتی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کلب میں رہنا چاہتے ہیں۔ ان کا معاہدہ رواں سیزن میں ختم ہو چکا تھا۔

ان کا کہنا تھا: ’ہر کوئی جانتا ہے کہ میں چیلسی کے ساتھ وابستہ رہا ہوں۔

(جاری ہے)

‘ٹیری نے کہا کہ ’میں نئے سیزن میں نئے مینیجر کی زیرقیادت کھیلنے کے لیے پرعزم ہوں اور امید ہے کہ ہم اس کو کامیاب بنائیں گے۔‘جان ٹیری چیلسی کی طرف سے 703 میچ کھیل چکے ہیں اور انھوں نے اپنیپیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز سنہ 1998 میں سٹیم فورڈ برج کلب سے کیا تھا۔چیلسی کلب کے چیئرمین بروس بک کا کہنا تھا کہ ’ہم خوش ہیں کہ جان کلب میں ہمارے ساتھ مزید ایک سال گزاریں گے۔‘جان ٹیری نے چیلسی کی طرف سے کھیلتے ہوئے چار پریمیئر لیگ کپ، پانچ ایف اے کپ، تین لیگ کپ اور چیمپیئنز لیگ اور یورپا لیگ کے اعزازات بھی اپنے کلب کے نام کیے تھے۔

وقت اشاعت : 19/05/2016 - 12:27:39