پاکستان ہاکی فیڈریشن کا لاہور میں پہلی نیشنل ہاکی اکیڈمی بنانے کا فیصلہ

کھلاڑیوں کی جدید خطوط پر تربیت کی جائیگی ،تربیت پانیوالے کھلاڑیوں کو ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائیگا

جمعرات 19 مئی 2016 21:22

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا لاہور میں پہلی نیشنل ہاکی اکیڈمی بنانے کا فیصلہ

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے لاہور میں پہلی نیشنل ہاکی اکیڈمی بنانے کا فیصلہ کر لیا جس میں کھلاڑیوں کی جدید خطوط پر تربیت کی جائے گی جبکہ اکیڈمی میں تربیت پانے والے کھلاڑیوں کو ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ایچ ایف نے ہاکی کے کھلاڑیوں کی جدید تربیت کے لئے لاہور میں پہلی نیشنل ہاکی اکیڈمی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ رواں سال کے آخر میں اپنا کام شروع کر دے گی ۔

اکیڈمی میں کھلاڑیوں کی تربیت اور سہولت کے لئے کوچز ، ڈاکٹرز ، ٹرینرز اور فزیالوجسٹ کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی ۔ نیشنل ہاکی اکیڈمی سے مختلف گروپ ایجیز کے قومی سینئر اور جونیئر کھلاڑی بھی مستفید ہو سکیں گے جبکہ اکیڈمی میں تربیت پانے والے کھلاڑیوں کو ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا ۔

وقت اشاعت : 19/05/2016 - 21:22:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :