ہانگ کانگ کی کرکٹ ٹیم اگست میں آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ کا دورہ کرے گی

ہفتہ 21 مئی 2016 11:52

ہانگ کانگ کی کرکٹ ٹیم اگست میں آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ کا دورہ کرے گی

ہانگ کانگ ۔ 20 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 مئی۔2016ء) ہانگ کانگ کی کرکٹ ٹیم رواں سال آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ کا دورہ کرے گی۔ ہانگ کانگ کی ٹیم اگست میں آئرلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ انٹرکانٹینینٹل چار روزہ میچ کے علاوہ دو ٹی 20 کھیلے گی، چار روہ میچ 30 اگست سے 2 ستمبر تک بیلفاسٹ میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 5 ستمبر اور دوسرا 6 ستمبر کو کھیلا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس کے بعد ہانگ کانگ کی ٹیم سکاٹ لینڈ جائے گی جہاں وہ دو ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی، پہلا ون ڈے 8 ستمبر اور دوسرا 10 ستمبر کو ایڈنبرا میں کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 21/05/2016 - 11:52:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :