راولپنڈی فٹ بال ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلز کل ہونگے

ہفتہ 21 مئی 2016 12:15

راولپنڈی فٹ بال ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلز کل ہونگے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مئی۔2016ء) راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام راولپنڈی فٹ بال ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلز کل اتوار کو شام ساڑھے چار بجے پاسبان فٹ بال گراؤنڈ پر منعقد ہونگے۔

(جاری ہے)

راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر شوکت علی خان نے بتایا کہ ٹرائلز میں راولپنڈی کے تمام کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں اور سلیکشن کمیٹی میں چیئرمین شاہد احمد خان جبکہ ممبران میں میر مشتاق احمد، محمد فیاض (فیضی) اور چوہدری امجد علی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منتخب ٹیم انٹر ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کریگی اور ٹیم کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ ٹرائلز کے انتظامات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، مزید معلومات کیلئے راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری چوہدری امجد علی فون نمبر0300-8566611 اور چیئرمین سلیکشن کمیٹی شاہد احمد خان فون نمبر0334-5469929 پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔

وقت اشاعت : 21/05/2016 - 12:15:49