لیونل میسی سے متاثر شعیب ملک اپنا ’امیر‘ شائق بچے سامنے لے آئے

ہفتہ 21 مئی 2016 15:13

لیونل میسی سے متاثر شعیب ملک اپنا ’امیر‘ شائق بچے سامنے لے آئے

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21مئی ۔2016ء ) سٹار فٹبالر لیونل میسی کے پلاسٹک شرٹ بوائے فین سے متاثر پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک اپنا ایک ”امیر“ شائق بچہ سامنے لے آئے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان نے خود ہی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ایک بچے نے گرین کٹ پہنی ہوئی تھی جسکی شرٹ پر ہاتھ سے شعیب ملک اور نیچے 10 نمبر لکھا ہوا ہے، حالانکہ وہ شاہد آفریدی کی شرٹ کا نمبر ہے۔

شعیب ملک نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ انہیں اپنے اس چھوٹے شائق بچے کی تلاش ہے تاکہ وہ اسکو اپنی کٹ دے سکیں۔دلچسپ بات یہ تھی کہ بچے نے مہنگے فٹ بال شوز پہن کر ٹیپ بال پر وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے ہارڈ بال کے گلوز پہنے ہوئے تھے ۔یاد رہے کہ کچھ عرصے قبل غربت کے شکار ایک 5سالہ افغان بچے کی تصویر سوشل میڈیا پر مشہور ہوئی تھی جس میں اس نے پلاسٹک بیگ کو شرٹ کی طرح پہنا ہوا اور اس پر میسی لکھا تھا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں میسی نے مرتضی احمدی نامی اس بچے کو اپنی شرٹ اور دیگر تحائف بھی بھیجے تھے ، بچے کے والدین کو دھمکیاں ملنے کی وجہ سے پاکستان میں کوئٹہ شہر منتقل ہونا پڑا تھا۔(آن لائن)

وقت اشاعت : 21/05/2016 - 15:13:58