قومی انڈر17فٹ بال چیمپئن شپ

سپورٹس بورڈ پنجاب نے کیمپ میں تربیت کیلئے 25کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا

ہفتہ 21 مئی 2016 19:37

قومی انڈر17فٹ بال چیمپئن شپ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 مئی۔2016ء) قومی انڈر17فٹ بال چیمپئن شپ کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب نے 25 کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا گیاہے، کھلاڑیوں کو کیمپ میں تربیت دی جائے گی،تربیت کے بعد ٹیم کا اعلان کیا جائے گا،گزشتہ روز پنجاب فٹ بال سٹیڈیم میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے آفیشلز نے کھلاڑیوں کے ٹرائلز لئے، جن کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں بلال حیدر، مدثر، محمد عظیم، زین خالد، محمد عبداللہ، سمیر احمد، عمیر، شیراز، سیف الرحمن، حماد حسین، محمد شہباز، عبداللہ علی، حافظ طلحہ، علی معاویہ، تیمور، محمد عمران، حیدر بٹ، ارسلان، امیر حمزہ، سفیان ،محسن ، احمد خان، ظہیر احمد، سرمد خان حسیب احسن شامل ہیں، چیمپئن شپ 28 سے 30مئی تک گلگت بلتستان میں منعقد ہوگی ، سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم کے مینجر وقاص اکبر، اسسٹنٹ مینجر محمد ساجد اور کوچ حافظ طاہر محمود ہو ں گے۔

(جاری ہے)

چیمپیئن شپ میں سپورٹس بورڈ پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور فاٹا کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔

وقت اشاعت : 21/05/2016 - 19:37:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :