پی سی بی کے زیر نگرانی مہمند ایجنسی گریڈ ٹو ٹرائلز یکم جون کو ارباب نیاز سٹیڈیم پشاور میں ہونگے

ہفتہ 21 مئی 2016 19:37

پی سی بی کے زیر نگرانی مہمند ایجنسی گریڈ ٹو ٹرائلز یکم جون کو ارباب نیاز سٹیڈیم پشاور میں ہونگے

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 مئی۔2016ء) مہمند ایجنسی، پی سی بی کے زیر نگرانی مہمند ایجنسی گریڈ ٹو ٹرائلز یکم جون کو ارباب نیاز سٹیڈیم پشاور میں ہونگے۔ اوریجنل شناختی کارڈ اور ڈومیسائل لازمی ہونگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر نگرانی مہمند ایجنسی کرکٹ ایسوسی ایشن کے گریڈ ٹو ٹرائلز یکم جون 2016 ء کو ارباب نیاز سٹیڈیم پشاور میں منعقد ہونگے۔ جسمیں مہمند ایجنسی، ایف آر کوہاٹ اور ایف آر پشاور کے کھلاڑی حصہ لے سکیں گے۔ ٹرائلز میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی رجسٹریشن مقامی کرکٹ کلب میں کرائیں اور ٹرائل کے روز اپنے اوریجنل شناختی کارڈ ، اوریجنل ڈومیسائل، کلب رجسٹریشن اور دو عدد تصاویر اپنے ساتھ لائیں۔

وقت اشاعت : 21/05/2016 - 19:37:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :