کرس گیل ایک مرتبہ پھر خاتون صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے نازیبا جملہ کس بیٹھے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 21 مئی 2016 20:05

کرس گیل ایک مرتبہ پھر خاتون صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے نازیبا جملہ کس بیٹھے

بنگلور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21مئی ۔2016ء ) ویسٹ انڈین جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے ایک مرتبہ پھر خاتون صحافی کو انٹر ویو دیتے ہوئے قابل اعتراض زبان استعمال کرکے اپنے لیے نئی مصیبت کھڑی کرلی ہے ۔ انڈین پریمئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم کے اوپنر نے برطانوی خاتون صحافی شارلٹ ایڈورڈز کو انٹر ویو میں انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کیے ۔

انکا کہنا تھا کہ خواتین ان پر اس لیے زیاد ہ ”بچھتی “ ہیں کیوں انکے خیال میں وہ زیادہ ہینڈ سم اور سمارت ہیں ۔گیل نے خاتون صحافی کے مخاطب کرتے ہوئے کا کہ ان کا بلا دنیا کا ’سب سے بڑا‘ بیٹ ہے جسے اٹھانے کے لیے خاتون صحافی کو ’دونوں ہاتھوں“ کا استعمال کرنا پڑے گا،ویسٹ انڈین اوپنر نے کہا کہ خواتین کو مردوں جتنی ہی برابری حاصل ہے اور وہ جو چاہیں کرسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

گیل کا کہنا تھا کہ خواتین کو اپنے مردوں کو ”خوش “ کرنا چاہیے اور اس سے انکا مطلب یہ ہے کہ جب وہ گھر آئیں توکھانا تیار ہوا ور اگر دونوں کام کرتے ہوں تو جو پہلے گھر آئے وہ کھانا بنائے۔اس کے بعد ویسٹ انڈین اوپنر نے خاتون سے انتہائی ذاتی سوال پوچھا جس نے انہیں حیرت زدہ کردیا۔یاد رہے کہ گزشتہ 10سے کرس گیل کے ساتھ موجود انکی گرل فرینڈ نتاشا بیرج نے حال ہی میں جوڑے کی پہلی بیٹی کو جنم دیا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب کرس گیل نے کسی خاتون صحافی کے ساتھ ایسا رویہ اپنا ۔اس سے قبل رواں سال جنوری میں جمیکن بلے باز نے بگ بیش کے دوران آسٹریلیوی خاتون صحافی میل میکلیگھن سے لائیو انٹر ویو کے دوران فلرٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ”ڈونٹ بلش بے بی “ ۔گیل کی اس حرکت پر انہیں انکی فرنچائز میلبورن رینیگیڈ نے 10ہزار ڈالر جرمانہ کیا تھا تاہم ویسٹ انڈین اوپنر کا اصرار تھا کہ مذکورہ خاتون صحافی جانتی تھی کہ و ہ محض مذاق کررہے ہیں ۔

وقت اشاعت : 21/05/2016 - 20:05:51