راولپنڈی میں فٹ بال کے فروغ کے لئے اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں، شوکت علی خان
28 مئی سے انٹر ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں راولپنڈی ، اٹک اور جہلم کی ٹیمیں شرکت کریں گی
اتوار 22 مئی 2016 12:00
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء) راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر شوکت علی خان نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں فٹ کے فروغ کے لئے اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ 28 مئی سے انٹر ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں راولپنڈی ، اٹک اور جہلم کی ٹیمیں شرکت کریں گی، 28 مئی یوم تکبیر کے سلسلہ میں فٹ بال کا نمائشی میچ راولپنڈی اور اسلام آباد کی ٹیموں کے کھیلا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیون سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ 15 جولائی سے شروع ہوگا جس میں راولپنڈی اور اسلام آباد کی بہترین سولہ ٹیمیں شرکت کریں گے،انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال لیگ کا انعقاد روواں سال دسمبر میں کیا جائے گا، جس میں راولپنڈی ڈسٹرکٹ کی ٹیمیں شرکت کریں گی اور نئی کلبوں اورکھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع ہے اور نئی کلبوں کی رجسٹریشن 31 مئی تک جاری رہے گی اس سلسلہ میں مزید معلومات کے لئے راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری چوہدری امجد علی فون نمبر0300-8566611 اورمجلس عاملہ کے رکن شاہد احمد خان فون نمبر0334-5469929 پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔(جاری ہے)
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
-
سابق کرکٹرز کی پاکستان کی جانب سے عماد وسیم کو بینچ پر بٹھانے کے فیصلے پر تنقید
-
ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سیاب خان کی انجینئر فضل خالق جان سےاظہار تعزیت
-
ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم نیشنل چیلنج کپ میں شرکت کرے گی