شاہد آفریدی کو سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم ، محمد عامر کوسینٹرل کنٹریکٹ ملنے کا امکان

اتوار 22 مئی 2016 17:29

شاہد آفریدی کو سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم ، محمد عامر کوسینٹرل کنٹریکٹ ملنے کا امکان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم سے ڈراپ شاہد آفریدی کو سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم کئے جانے جبکہ محمد عامر کوسینٹرل کنٹریکٹ ملنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جون میں متوقع قومی کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ سے ٹی ٹونٹی کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو سینٹرل کنٹریکٹ نہ دینے پر غور کیا جا رہے ہے ،عین ممکن ہے کہ اس بار شاہد آفریدی کی سینٹرل کنٹریکٹ سے چھٹی کرا دی جائے گی، جبکہ ڈسپلن مسائل کی وجہ سے نظر انداز احمد شہزاد، عمر اکمل کی بھی تنزلی ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب اسپاٹ فکسنگ میں سزا مکمل کرنے کے بعد کم بیک کرنے والے محمد عامر کو اس بار سینٹرل کنٹریکٹ ملنے کا امکان روشن ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹرز کے نئے معاہدوں میں تنخواہیں نہیں بڑھائی جائیں گی۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیشکن کمیٹی نے دورہ انگلینڈ کے لئے قومی ٹیم سے شاہد آفریدی کو ڈراپ کردیا تھا جبکہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

وقت اشاعت : 22/05/2016 - 17:29:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :