کینیڈا نے فن لینڈ کو شکست دیکر ورلڈ ہاکی چیمپئن شپ جیت لی

پیر 23 مئی 2016 12:18

کینیڈا نے فن لینڈ کو شکست دیکر ورلڈ ہاکی چیمپئن شپ جیت لی

ٹور نٹو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مئی۔2016ء) کینیڈا نے فن لینڈ کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر ورلڈ ہاکی چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ماسکو میں کھیلے گئے میچ کے آغاز پر ہی کینیڈا نے زبردست کھیل پیش کیا۔

(جاری ہے)

فن لینڈ کی ٹیم کئی بار کوششوں کے باوجود کوئی بھی گول نہ کرسکی حالانکہ اس سے قبل گروپ میچ میں فن لینڈ نے کینیڈا کو چار صفر سے شکست دی تھی۔اس طرح کینیڈا دوسرے بار ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوا ‘ ٹائٹل جیتنے کے بعد کینیڈا کے کھلاڑیوں نے ٹرافی لے کر خوب جشن منایا۔

وقت اشاعت : 23/05/2016 - 12:18:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :