ارجنٹائن، فٹ بالر میچ کے دوران کہنی لگنے سے دم توڑ گیا

muhammad ali محمد علی پیر 23 مئی 2016 19:07

ارجنٹائن، فٹ بالر میچ کے دوران کہنی لگنے سے دم توڑ گیا

ویلا ایلزا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23مئی ۔2016ء)ارجنٹائن کا میں کھیلے گئے مقامی فٹبال میچ کے دوران ایک فٹ بالر ساتھی کھلاڑی سے جھگڑے کے بعد غلطی سے ایک اور مخالف کھلاڑی کی کہنی لگنے سے سر پر چوٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ارجنٹینا کے ویلا ایلزا صوبے میں سان جارج اور ڈیفینسو روز کلب کے درمیان میچ کھیلا جارہا تھا کہ اس دوران سان جارج کلب کے 24 سالہ کھلاڑی مائیکل فیور کی فٹبال چھیننے کی کوشش کرنے والے حریف کھلاڑی سے ٹکر ہو گئی۔

(جاری ہے)

ابھی دونوں کھلاڑیوں میں گرما گرم تلخ کلامی جاری تھی کہ دور سے بھاگ کر آنے والے ڈیفینسو روز کلب کے ایک اور کھلاڑی نے مائیکل کے سر پر غلطی سے کہنی مار دی جس سے وہ دوبارہ زمین پر گر گئے۔واقعہ کے بعد مائیکل فیور کو طبی امداد دینے کے لیے ہسپتال پہنچایا گیا لیکن ڈاکٹرز انہیں بچانے میں ناکام رہے۔ ارجنٹائن فٹبال فیڈریشن نے اس افسوس ناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مائیکل کے خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

وقت اشاعت : 23/05/2016 - 19:07:57