پی ایس بی بین الصوبائی انڈر17 فٹبال سندھ کی ٹیم کل شرکت کے لئے گلگت روانہ ہوگی

ڈسپلن،بہترین اخلاق اور عمدہ کھیل سے سندھ کے لئے نیک نامی کا سبب بنیں،سیکریٹری اسپورٹس کی ہدایت

پیر 23 مئی 2016 21:14

پی ایس بی بین الصوبائی انڈر17 فٹبال سندھ کی ٹیم کل شرکت کے لئے گلگت روانہ ہوگی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مئی۔2016ء) ڈائریکٹر اسپورٹس ندیم الرحمن میمن کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام بین الصوبائی انڈر17 فٹبال ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے سندھ کی ٹیم کل4 بجے بذریعہ اسکائی لین کوچ گلگت روانہ ہوگی،27مئی سے ہونے والے ان مقابلوں میں چاروں صوبوں سندھ، بلوچستان، پنجاب ، کے پی کے کے علاوہ آزاد کشمیر، فاٹا، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے دو روزہ ٹرائلز کے بعد سندھ کی ٹیم میں جن کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے ان میں شہریار، کرم علی، علی نیازی،متین،عاقب، سمیر علی،سعید،محمد عرفان،یاسر،شاہد، جنید،حبیب،سیف،سمیر اصغر،عزیر، محمد آصف،محمد ایان، رستم اور نعیم شامل ہیں، غلام شبیر کو کوچ،محمد عزیر کو کیپٹن مقرر کیا گیا ہے۔ سیکریٹری اسپورٹس محمد راشد نے کھلاڑیوں اور ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈسپلن کو خصوصی اہمیت دیں اور بہترین اخلاق اور عمدہ کھیل سے شائقین فٹبال کے دل جیتنے کی کوشش کریں تاکہ ان کا یہ عمل سندھ کے لئے نیک نامی کا سبب بنے۔

وقت اشاعت : 23/05/2016 - 21:14:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :