سری لنکن فاسٹ باولر دشمانتھا چمیرا ان فٹ ہو کر دورہ انگلینڈ سے باہر

منگل 24 مئی 2016 17:35

سری لنکن فاسٹ باولر دشمانتھا چمیرا ان فٹ ہو کر دورہ انگلینڈ سے باہر

کولمبو، ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مئی۔2016ء)دورہ انگلینڈ پر موجود سری لنکن ٹیم کو دہرا دھچکا لگا ہے جہاں فاسٹ باوٴلر دھمیکا پرساد کے بعد دشمانتھا چمیرا بھی ان فٹ ہو کر مکمل دورے سے باہر ہو گئے ہیں۔سری لنکن فاسٹ باوٴلر دشمانتھا چمیرا کمر میں فریکچر کا شکار ہو کر چار ماہ کیلئے کرکٹ کے میدانوں سے دور ہو گئے ہیں اور علاج کیلئے وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس انجری کے سبب وہ ممکنہ طور پر 26 جولائی سے شروع ہونے والے آسٹریلیا کے دورہ سری لنکا سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔پریشانی سے دوچار سری لنکن سلیکٹر آج بدھ کو چمیرا کے متبادل کا اعلان کر سکتے ہیں۔یہ دورہ انگلینڈ پر سری لنکن ٹیم کو دوسرا بڑا دھچکا ہے جہاں اسے اس سے قبل دھمیکا پرساد سے محروم ہونا پڑا تھا جو کندھے کی انجری کے سبب دورہ انگلینڈ سے باہر ہو چکے ہیں۔چمیرا کا مختصر کیریئر اب تک انجریز کی وجہ سے کافی اتار چڑھاوٴ کا شکار رہا ہے، پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد ہی انجری کا شکار ہو کر پاکستان کے خلاف پالے کیلی میں ہونے والے میچ اور ہندوستان کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔ ۔

وقت اشاعت : 24/05/2016 - 17:35:45