مانچسٹریونائیٹڈ نے کوچ وان گال کو برطرف کر دیا،جوز مورینیو کو نیا کوچ بنائے جانے کا امکان

بدھ 25 مئی 2016 12:37

مانچسٹریونائیٹڈ نے کوچ وان گال کو برطرف کر دیا،جوز مورینیو کو نیا کوچ بنائے جانے کا امکان

لندن ۔ 25 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مئی۔2016ء) مشہور انگلش فٹ بال کلب مانچسٹریونائیٹڈ نے رواں سیزن میں کلب کی مایوس کن کارکردگی پر کوچ لوئس وان گال کو برطرف کر دیا، ان کی جگہ جوز مورنہو کو ذمہ داری دیئے جانے کا امکان ہے۔ یونائیٹڈ کی ٹیم پریمیئر فٹ بال لیگ میں پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر رہی تھی۔

(جاری ہے)

مانچسٹریونائیٹڈ کے ایگزیکٹو وائس چیئرمین ایڈووڈورڈ نے وان گال کو عہدے سے فارغ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وان گال انتہائی پیشہ وارانہ اور پروقار شخصیت کے مالک ہیں، انہوں نے اپنے دور میں شاندار طریقے سے کلب کے ساتھ کام کیا لیکن بدقسمتی سے ٹیم توقعات کے مطابق کامیابیاں حاصل نہ کر سکی، ان کی جگہ نئے کوچ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

وان گال نے عہدے سے برطرف کئے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ میری ہمدریاں کلب کے ساتھ رہیں گی اور خواہش ہے کہ وہ مستقبل میں کامیاب ہو۔

وقت اشاعت : 25/05/2016 - 12:37:53