کرکٹ ایک صدی سے زائد کی تاریخ میں پیش آنے والے حیران کن واقعات کی دلچسپ داستان

muhammad ali محمد علی بدھ 25 مئی 2016 21:51

کرکٹ ایک صدی سے زائد کی تاریخ میں پیش آنے والے حیران کن واقعات کی دلچسپ داستان

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 25مئی ۔2016ء) کرکٹ ایک عجیب کھیل ہے جس میں ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں جنہوں نے اس کھیل کے مداحوں کو حیران و پریشان کرکے رکھ دیا ، کسی نے بھی شاید ایسے واقعات کے رونما ہونے کی توقع نہیں کی تاہم انہیں واقعات نے ہمیں کرکٹ کا کھیل اچھوتا ہونے کا یقین دلایا ۔ 1974ءمیں اس وقت کے بھارتی اوپنر سنیل گواسکر انگلینڈ کیخلاف بلے بازی کررہے تھے تاہم بال آنکھوں کے سامنے آنے کے باعث انہیں گیند دیکھنے میں مشکلات کاسامنا ہورہا تھا جس پر انہوں نے امپائر ڈکی برڈ سے میدان ہی میں اپنے بال تراشنے کی درخواست کرڈالی۔

2004ءمیں جنوبی افریقی فاسٹ باﺅلر آندرے نیل نے ٹیم میں شمولیت کا امکان نہ ہونے کے برابر دیکھ کر شادی کی تاریخ فائنل کرلی تاہم سلیکٹر ز نے انہیں حتمی الیون میں شامل کرلیا اور ٹیسٹ میچ ان کی شاد ی کی راہ میں رکاوٹ بن گیا تاہم آندرے نیل نے کھیل ختم ہوتے ہی ہیلی کاپٹر کرائے پر لیکر چرچ کا رخ کیا جہا ںوہ شاد ی کے بندھن میں بندھنے کے بعد واپس پہنچے اور پھر میچ میں لیجنڈری ویسٹ انڈین بلے باز برائن لارا کو دو نوں مرتبہ آﺅٹ کیا ۔

(جاری ہے)

1990ءمیں ویلنگٹن اور کینٹر بری کے مابین کھیلے گئے ایک میچ کے دوران ویلنگٹن کے آف بریک باﺅلر رابرٹ وینس نے اپنے کپتان کے کہنے پر ایک اوور میں 77رنز کھائے ،دلچسپ بات یہ تھی کہ ان کی پہلی 17میں سے صرف ایک گیند قانونی تھی ۔رابرٹ وینس نے اپنے اوور میں جس ترتیب سے رنز کھائے وہ کچھ یوں‌ہے۔ بولڈ الفاظ میں دکھائے گئے رنز والی بال حتمی بال تھی۔

(0444664614106666600401)۔۔ سابق کیوی کرکٹر گلین ٹرنر 1976ءمیں بھارت کیخلاف ٹیسٹ میچ کے دوران اپنا 100واں رن لینے کی کوشش میں رن آﺅٹ ہوئے تاہم امپائر نے سکول کے بچوں کے گلین کو مبارکباد دینے کے لیے گراﺅنڈ میں آنے کے باعث مخالف ٹیم کی اپیل مسترد کردی اور یوں گلین نے اپنی سنچری مکمل کرلی۔ 1877ءمیں کھیلے گئے کرکٹ کی تاریخ کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 45رنز سے شکست دی ،100سال بعد 1977ءمیں ٹیسٹ کرکٹ کے 100میچ میں آسٹریلیا نے ایک بار پھر انگلینڈ کو 45رنز سے ہی شکست دیکر ”تاریخ خود کو نہیں دہراتی “ کا مقولہ غلط ثابت کردیا ۔

وقت اشاعت : 25/05/2016 - 21:51:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :