اوول ٹیسٹ تنازعہ کا امپائرز اینڈ ریفریز منیجر ڈاؤگ کو دی کی طلبی

منگل 26 ستمبر 2006 14:18

دوبئی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین26ستمبر2006 ) اوول ٹیسٹ کے جج رنجن مدو گالے نے آئی سی سی کے امپائرز اینڈ ریفریز ڈاؤگ کو دی کو بھی طلب کر لیا ہے۔ جنہیں متنازعہ امپائر ڈیرل ہیئر نے پانچ لاکھ ڈالرز کے بدلے مستعفی ہونے کی ای میل بھیجی تھی۔ ڈاؤگ کودی آئی سی سی کی جانب سے دنیا بھر میں ہونے والے میچوں میں امپائروں اور ریفریوں کی تقرری کے ذمہ دار ہیں ۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کے امپائر ڈیرل ہیئر نے اوول ٹیسٹ تنازع کے بعد کرکٹ کی دنیا سے علیحدگی کے بدلے آئی سی سی سے پانچ لاکھ ڈالرز ‘ ڈاؤگ کودی کو بھیجی گئی ایک خفیہ ایک میل کے ذریعے طلب کئے تھے۔ آئی سی سی کے چیف میلکم سپیڈ نے میڈیا کے سامنے اس خفیہ ای میل کو آشکار کر دیا۔ تبصرہ نگار ڈاؤگ کو دی کی طلبی کو غیر معمولی قرار دے رہے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ کودی کے علاوہ اوورل ٹیسٹ کے میچ ریفری مائیک پروکٹر بھی کل لندن میں ہونے والی سماعت کے موقع پر موجود ہوں گے۔ سری لنکا سے تعلق رکھنے والے چیف میچ ریفری رنجن مندو گالے کے روبرو ہونے والی دو روزہ سماعت کا فیصلہ جمعے تک متوقع ہے۔
وقت اشاعت : 26/09/2006 - 14:18:42