نیشنل جونیئر انڈر 18 ہاکی چیمپئن شپ، اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں چھٹے روز 2 میچوں کا فیصلہ

جمعہ 27 مئی 2016 21:40

نیشنل جونیئر انڈر 18 ہاکی چیمپئن شپ، اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں چھٹے روز 2 میچوں کا فیصلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 مئی۔2016ء) نیشنل جونیئر انڈر 18 ہاکی چیمپئن شپ 2016 اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں چھٹے روز 2 میچوں کا فیصلہ ہوا جس میں خیبر پختونخواہ وائٹ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد بلوچستان وائٹ کو 11-1 سے شکست دے دی خیبر پختونخواہ وائٹ کی جانب سے سمیع اللہ نے3 گولز5 ویں25,ویں اور29ویں منٹ کےئے کپتان حمزہ نے دوسرے اوراچودویں منت2گولز کےئے احتشام نے گیارویں اوراٹھارویں منٹ 2 جبکہ محب 31ویں ، عادل 34، فیضان 36، عامر فاروق نے 53 منٹ میں1 -1 گول کیا بلوچستان وائٹ کا واحد گول یوسف نے 48ویں منٹ میں کیا دوسرے میچ میں خیبر پختونخواہ کلر نے پنجاب گرین کو 3-2 سے شکست دیدی خیبر پختونخواہ کلرکی جانب سے خیراللہ7ویں ، امجد37 ، افرازنے 38ویں منٹ گول کیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ پنجاب گرین کی جانب سے دونوں گول عثمان بشیر نے کئے۔

وقت اشاعت : 27/05/2016 - 21:40:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :