ہانگ کانگ کی کرکٹ ٹیم رواں سال آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ کا دورہ کرے گی

اتوار مئی 12:35

ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مئی۔2016ء) ہانگ کانگ کی کرکٹ ٹیم رواں سال آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ کا دورہ کرے گی۔ ہانگ کانگ کی ٹیم اگست میں آئرلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ انٹرکانٹینینٹل چار روزہ میچ کے علاوہ دو ٹی 20 کھیلے گی، چار روہ میچ 30 اگست سے 2 ستمبر تک بیلفاسٹ میں کھیلا جائیگا دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 5 ستمبر اور دوسرا 6 ستمبر کو کھیلا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس کے بعد ہانگ کانگ کی ٹیم سکاٹ لینڈ جائے گی جہاں وہ دو ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی، پہلا ون ڈے 8 ستمبر اور دوسرا 10 ستمبر کو ایڈنبرا میں کھیلا جائے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 29/05/2016 - 12:35:54

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments