احمد شہزاد کے کیریئر سے کھیلنا پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے: جاوید میانداد

muhammad ali محمد علی پیر 30 مئی 2016 20:45

احمد شہزاد کے کیریئر سے کھیلنا پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے: جاوید میانداد

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30مئی۔2016ء) جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ احمد شہزاد کے کیریئر سے کھیلنا پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کرکٹ بورڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ پی سی بی میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ احمد شہزاد کو ڈسپلن کی بنیاد پر ڈراپ کرنا زیادتی ہے۔ احمدشہزاد نے ڈسپلن توڑا تو کوئی اور سزا دینی چاہیے تھی۔ احمد شہزاد کے کیریئر سے کھیلنا پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے۔

وقت اشاعت : 30/05/2016 - 20:45:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :