چین میں ہزاروں افراد نے بیک وقت دریا عبور کیا

پیر 30 مئی 2016 21:03

چین میں ہزاروں افراد نے بیک وقت دریا عبور کیا

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) دنیا میں باصلا حیت اور اپنے کام میں مہارت رکھنے والے لوگوں کی کمی نہیں لیکن اصل فنکار وہی ہوتا ہے جو اپنے فن کا مظاہرہ اسطریقے سے کرے کہ سب کو حیران کردے۔

(جاری ہے)

چین میں ایسے باصلاحیت ماہر تیراکوں نے یلو ریور نامی ایشیا کا تیسرا بڑا دریا عبور کرنے کا شاندار مظاہرہ پیش کیا اور خوب لطف اندوز ہو ئے۔ تیراکی کے اس فیسٹیول میں دنیا کے93ممالک سے 3ہزار500ماہر تیراکوں نے حصہ لیااور اس دریا کو عبور کرنے کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔

وقت اشاعت : 30/05/2016 - 21:03:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :