ایلسٹر کک 10ہزار رنز بنانے والے کم عمر ترین بلے باز بن گئے

muhammad ali محمد علی پیر 30 مئی 2016 21:23

ایلسٹر کک 10ہزار رنز بنانے والے کم عمر ترین بلے باز بن گئے

ہیڈنگلے(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔30مئی 2016ء) انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ایلسٹر کک دس ہزار رنز بنانے والے کم عمر ترین بلے باز بن گئے ہیں ۔ہیڈنگلے میں سری لنکا کے خلاف کھیلے جا رہے میچ کی دوسری اننگز میں جب ایلسٹر کک میدان میں اترے تو انہیں دس ہزار رنز کی تکمیل کیلئے محض 5 رنز درکار تھے جو انہوں نے آرام سے حاصل کرکے انگلینڈ کیلئے دس ہزار رنز بنانے والے پہلے اور دنیا کے کم عمر ترین بلے بازبننے کا اعزاز اپنے نام کرکے لیجنڈری بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کو اس اعزاز سے محروم کیا۔

سچن ٹنڈولکر نے 31 سال اور 10 ماہ کی عمر میں 2005ءمیں پاکستان کے خلاف کولکتہ کے مقام پر 10ہزار ٹیسٹ رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا جبکہ ایلسٹر کک نے یہ اعزاز 31 سال 146 دن میں بنا کر اپنا نام ریکارڈ بک میں درج کرا لیا ہے ۔

(جاری ہے)

انگلش کپتان نے ڈیبیو سے اب تک سب سے کم دن میں دس ہزار رنز بنانےکا سابق بھارتی کپتان راہول ڈریوڈ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، راہول ڈریوڈ نے 20 جون 1996ءکو اپنے ٹیسٹ ڈیبیوسے 26 مارچ 2008 ءتک 11 سال 280 دن میں 10ہزار مکمل کیے تھے جبکہ یکم مارچ 2006 ءکو ہندوستان کےخلاف ڈیبیو کرنے والے کک نے 19 مئی 2016 ءکو محض 10سال 80 دن بعد یہ سنگ میل عبور کر لیا۔

31سالہ الیسٹر کک اب تک 128 ٹیسٹ میچز میں46.49کی اوسط سے 10042رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 28 سنچریاں اور 47 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔

وقت اشاعت : 30/05/2016 - 21:23:44