پاکستان کر کٹ بورڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے 2018ء میں انعقاد کی مخالفت کردی

منگل 31 مئی 2016 21:19

پاکستان کر کٹ بورڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے 2018ء میں انعقاد کی مخالفت کردی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے چیئرمین شہریار خان نے امکان ظاہر کیا ہے کہ پاکستان 2018 میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے انعقاد میں ووٹ نہ دے سکے۔انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی سی بی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے 2020 سے قبل انعقاد کے حق میں نہیں ہیں۔آئی سی سی نے رکن ممالک کے ساتھ مشاورت کے بعد ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2020، ایک روزہ ورلڈ کپ2019 اور 2017 میں چمپینز ٹرافی کا شیڈول طے کردیا تھا۔

حالیہ رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کھیلوں کے نشریاتی ادارے اسٹار اسپورٹس کے ساتھ دوسالہ معاہدے کے لیے مذاکرات کر رہا ہے جس کے نیتجے میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا انعقاد ہر دو سال بعد ہوگا جس کے بعد منافع بخش ایونٹ کا میلہ 2018 اور 2020 میں سجے گا۔

(جاری ہے)

شہریارخان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ'تاحال ہم یہ نہیں جانتے کہ آئی سی سی 2018 میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا انعقاد چاہتا ہے لیکن جب یہ معاملہ سامنے آئے گا تو ہم ممکنہ طور پر اس کے حق میں نہیں ہوں گے۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے ہر دوسال کے انعقاد کے فیصلہ کا انحصار رکن ممالک کے ووٹوں پر ہے جو آئی سی سی کے جون میں ہونے والی سالانہ کانفرنس میں ہوگا۔پی سی بی کے سربراہ کا خیال ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پہلے ہی زیادہ ہورہی ہے اور کرکٹ کے طویل اور مختصر طرز میں توازن لانے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 'اس طرح کرکٹ کا مالی فائدہ تو ہے لیکن ہمیں اس میں توازن لانے کی ضرورت ہے، ہمیں مداحوں کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی دوری سے بھی بچانا ہے۔

وقت اشاعت : 31/05/2016 - 21:19:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :