ویمن ہاکی،برطانیہ نے عالمی ، اولمپک چیمپئن ہالینڈ کو پہلے میچ میں 2-1 گولز سے ہرا دیا

بدھ 1 جون 2016 14:55

ویمن ہاکی،برطانیہ نے عالمی ، اولمپک چیمپئن ہالینڈ کو پہلے میچ میں 2-1 گولز سے ہرا دیا

ایمسٹرڈیم ۔ یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جون۔2016ء) برطانیہ کی ویمن ٹیم نے عالمی اور اولمپک چیمپئن ہالینڈ کو پہلے ہاکی ٹیسٹ میچ میں 2-1 گولز سے ہرا دیا۔ ہیلن نے فیصلہ کن گول سکور کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

(جاری ہے)

ایمسٹرڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ہاکی ٹیسٹ میچ میں برطانیہ کی ویمن ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہالینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، برطانوی پلیئر للی اوسلے نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی لیکن تھوڑی ہی دیر بعد کٹی وان نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا، لیکن دوسرے ہاف میں ہیلن نے گول کر کے برطانیہ کو 2-1 گولز کی برتری دلا دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ہاکی ٹیسٹ میچ آج جمعرات کو کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 01/06/2016 - 14:55:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :