نیشنل انڈر 18 جونیئر ہاکی چیمپیئن شپ، فیصلہ کن معرکے میں پنجاب لوز ‘ خیبر پخونخواہ کلرز کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست د یدی

چیمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

بدھ 1 جون 2016 19:25

نیشنل انڈر 18 جونیئر ہاکی چیمپیئن شپ، فیصلہ کن معرکے میں پنجاب لوز ‘ خیبر پخونخواہ کلرز کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست د یدی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جون۔2016ء) نیشنل انڈر 18 جونیئر ہاکی چیمپیئن شپ کے فیصلہ کن معرکے میں پنجاب لوز ‘ خیبر پخونخواہ کلرز کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیتے ہوئے چیمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلی گئی چیمپیئن شپ کے فائنل میں میچ کا پہلا گول پنجاب بلیو کی جانب سے وسیم اکرم نے بارہویں منٹ میں کیا جبکہ تئیسویں منٹ میں احمد ندیم نے دوسرا گول کرتے ہوئے میچ میں پنجاب کی پوزیشن مستحکم کردی ۔

اگلے میں منٹ میں پنجاب بلیو کی ٹیم کو پلینٹی سٹروک ملا جس پر محمد الیاس نے تیسرا گول کرتے ہوئے پنجاب بلیوز کی فتح کو یقینی بنا دیا میچ کے آخری لمحات میں خیبرپختوخواہ کلرز کے خیر الله نے گول کرکے پنجاب کی برتری کو تین گول سے کم کرکے دو گول کردیا۔

(جاری ہے)

چیمپیئن شپ کی تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں پنجاب کلرز نے پنجاب ہائٹس کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جبکہ اختتامی تقریب میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر ‘ ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینیئر‘ ٹورنانمنٹ ڈائریکٹر کرنل ریٹائرڈ احمد نواز ملک ‘ قومی ہاکی ٹیم کے سابق کوچ اولمپیئن شہناز شیخ‘ خواجہ جنید سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھی۔

وقت اشاعت : 01/06/2016 - 19:25:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :