آئی سی سی کے ماہرین پاکستانی قومی کرکٹرز کے ڈوپ ٹیسٹ لینےکیمپ پہنچ گئے

muhammad ali محمد علی جمعرات 2 جون 2016 19:26

آئی سی سی کے ماہرین پاکستانی قومی کرکٹرز کے ڈوپ ٹیسٹ لینےکیمپ پہنچ گئے

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔02جون 2016ء) آئی سی سی کے ماہرین پاکستانی قومی کرکٹرز کے ڈوپ ٹیسٹ لینےکیمپ پہنچے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے ماہرین کی اچانک پاکستان آمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کے ماہرین نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری دورہ انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آئی سی سی کے ماہرین کی جانب سے آئی سی سی کے قوانین کے مطابق رینڈم ڈوپ ٹیسٹ لیے گئے۔ ماہرین کی جانب سے مصباح الحق، اظہر علی اور جنید خان کے ڈوپ ٹیسٹ لیے گئے۔

وقت اشاعت : 02/06/2016 - 19:26:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :